12 مئی 2013 - 19:30
قندھار اور بغلان میں دھماکہ، ۱۵ افراد ہلاک

افغانستان کے صوبوں قندھار اور بغلان میں بم دھماکوں میں کم ازکم پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق قندھار میں ہونے والے بم دھماکے میں دس افراد ہلاک ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ بغلان میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی۔دوسری جانب طالبان نے صوبہ قندھار کے علاقے باغکہ میں غیرملکی فوج کے ایک ٹینک کو تباہ اور دو غیرملکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ادھر افغان فورسز نے قندھار کے علاقے ڈنڈ میں طالبان کے ایک کمانڈر کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کمانڈر افغان اور نیٹو پر کئي حملوں میں ملوث تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲